Advertisement

Benefits Of Jaggery (GUR) in Urdu-گڑ (Jaggery)

Benefits Of Jaggery (GUR) in Urdu-گڑ (Jaggery)


Benefits Of Jaggery (GUR) in Urdu-گڑ


گڑ (Jaggery) کے قیمتی فوائد جن سے آپ ناواقف ہیں. چینی کی بجائے گڑ استعمال کریں۔
گڑ کوا نگریزی زبان میں Jaggery کہاجاتا ہے۔ گڑکو گنے کے رس سے تیار کیاجاتا ہے اور آج کے جدیددور میں بھی گڑ کی تیاری کے لیے روایتی طریقے ہی استعمال کیے جاتے ہیں جوکہ انتہائی مشقت طلب اور کئی گھنٹوں پر محیط ہوتے ہیں۔ تاہم جتنی محنت گڑ کی تیاری پر کی جاتی ہے اس سے زیادہ قیمتی اس سے حاصل ہونے والے فوائد ہیں۔ گڑ کے قیمتی اور انمول طبی فوائد سے اکثر لوگ لاعلم ہوتے ہیں۔ہمارا آج کا آرٹیکل گڑ کے فوائد پر ہی مشتمل ہے جسے پڑھنا یقینا آپ کی معلومات میں اضافے کاباعث بنے گا۔ 

Purifier Blood: 

گڑ میں خون صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اور اس طرح جسم سے زہریلے مادوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ گڑ استعمال کرکے خون سے متعلق بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Bloating Cure: 

گڑ پیٹ میں بننے والی گیس اور آنتوں کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ہر کھانے کے بعد گڑ کا صرف ایک چھوٹاسا ٹکڑا کھانے سے آپ اپھارپن اور گیس سے بچ سکتے ہیں۔ 

Migraine and HeadacheTreats : 

گڑآئرن، میگنیشم اور پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ سردرد کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ اور اگر سر میں درد ہوبھی رہاہوتو گڑ کی وجہ سے درد میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ 

 Get Rid of Hiccups 

ہچکیاں آنے کی صورت میں ایک چمچ پر گڑ اور تھوڑا سا ادرک رکھ کر نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے آپ کا گلا صاف ہوجاتا ہے اور ہچکیاں رک جاتی ہیں۔ 

 Beautifies Your Hairs  : 

خوبصورت بالوں کے لیے گڑ، ملتانی مٹی اور دہی ملا کر سر میں لگائیں۔ اس طرح آپ کے بال م لمبے، موٹے اور چمکدار ہوجائیں گے۔ 

  Helps Anemia 

گڑ ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے جن میں خون کی کمی پائی جاتی ہے۔ گڑ میں موجود آئرن کی بھرپور مقدار خون میں ہیموگلوبین کی سطح کو بلند کرتی ہے اور ساتھ ہی لال خلیے بھی پیدا کرتی ہے۔ 

 Relief From Respiratory Problems 

گڑ نظام تنفس کے مسائل بچاتا ہے ۔ یہ جسم کے درجہ حرارت کو درست رکھتا ہے اور سی اینٹی الرجی کی خصوصیات پھیپھڑوں اور گلے کی بیماریوں لاحق ہونے سے بچاتی ہیں۔ 

Immunity Boosts: 

گڑ کااستعمال آپ کے مدافعتی نظام کو محفوظ بناتا ہے اور یوں آپ جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں۔ گڑ میں پایاجانے والے چند معدنیات بلخصوص زنک زہریلے مادوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔ 

Energy Boosts : 

اگر آپ کو تھکن محسوس ہورہی ہوتو تھوڑا سا گڑ کھالیں۔ یہ آپ کی توانائی میں اضافہ کردے گا اور وہ بھی کسی قسم کے مضراثرات مرتب کے بغیر۔ ذیابیطس کے مریض بھی گڑ کی تھوڑی سی مقدار استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ گلوکوز کی سطح میں اضافہ نہیں کرتا۔ 

Loss Weight: 

گڑوزن میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ گڑ میں موجود وٹامن اور معدنیات کی بھاری مقدار انسان کے نظام ہضم کو بہترین رکھتے ہیں اور یوں انسان صحت مندرہتا ہے۔

پرانا گڑ گرم و خشک ہوتا ہے۔ اس کے درج ذیل فوائد ہیں۔

1۔کھانے کو ہضم کرتاہے۔
2۔طبیعت کو نرم کرتا ہے۔
3۔بلغم کو چھانٹتا ہے ۔
4۔دمہ، کھانسی اور درد سینہ میں گڑکو کالی مرچ اور ادرک کے ہمراہ پکا کر کھانا بے حد مفید ہے۔
5۔ہم وزن نمک اور شہد کو کوزہ میں بند کر کے گل حکمت کریں پھر اسے جلا کر چاٹنا کھانسی کے لیے مفید ہے۔
6۔گوشت کو گلانے کے لیے اگر اس میں گڑ ڈال دیا جائے تو جلدی گل جاتا ہے۔
7۔بعض معجونات میں اطباء اکرام شہد کی بجائے گڑ کا قوام استعمال کرتے ہیں۔
8۔جسم کو طاقت دیتا ہے اور موٹا کرتا ہے۔
9۔ایک سال پرانا گڑ خون صاف کرتا ہے اور باہ کو بڑھاتا ہے۔ مگر اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہے۔
10۔گڑ کا استعمال دانتوں اور خون کے لیے مضر ہے۔
11۔گڑ چینی سے زیادہ مفید ہے اور اتنا نقصان دہ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔